کورونا وائرس نے پاکستان کے ایک اور مایہ ناز کھلاڑی کی جان لے لی، پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر

کورونا وائرس نے پاکستان کے ایک اور مایہ ناز کھلاڑی کی جان لے لی، پاکستانیوں ...
کورونا وائرس نے پاکستان کے ایک اور مایہ ناز کھلاڑی کی جان لے لی، پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کی موذی وباءکے باعث شیر پاکستان و سابق اولمپین حاجی محمد افضل پہلوان امریکہ میں 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حاجی محمد افضل یکم جنوری 1935ءکو پیدا ہوئے جنہوں نے 1964ءکے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لیا تاہم فائنل میچ میں ان فٹ ہو گئے اور پاکستان کیلئے برونز میڈل حاصل کیا۔ حاجی محمد افضل مرحوم نے کئی نامور پہلوانوں کی تربیت بھی کی جبکہ وہ ایک ماہ قبل ہی امریکہ گئے تھے جہاں موزی مرض کا شکار ہوگئے۔

صدر مملکت ایوب خان نے حاجی محمد افضل کی قومی خدمات کے اعتراف میں انہیں شیر پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا تھا، مرحوم کے 3 بیٹے امریکہ اور ایک لاہور میں رہائش پذیر ہے، قومی پہلوان کی نماز جنازہ امریکہ میں ہی ادا کی جائے گی۔

مزید :

کھیل -کورونا وائرس -