”شین وارن کپڑوں سے زیاد سگریٹس کی پرواہ کرتے تھے، ایک مرتبہ کوچ کیساتھ ان کی ڈیل ہو گئی کہ۔۔۔“ مائیکل کلارک نے دلچسپ انکشاف کر دیا

”شین وارن کپڑوں سے زیاد سگریٹس کی پرواہ کرتے تھے، ایک مرتبہ کوچ کیساتھ ان کی ...
”شین وارن کپڑوں سے زیاد سگریٹس کی پرواہ کرتے تھے، ایک مرتبہ کوچ کیساتھ ان کی ڈیل ہو گئی کہ۔۔۔“ مائیکل کلارک نے دلچسپ انکشاف کر دیا

  

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان مائیکل کلارک نے لیجنڈ لیگ سپنر شین وارن سے متعلق چند انتہائی دلچسپ انکشافات کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مائیکل کلارک نے بتایا کہ سابق لیگ سپنر سگریٹ نوشی کے عادی اور اس کیلئے اپنی جرابوں اور دیگر کپڑوں کو کی بھی پرواہ نہیں کرتے تھے جس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہمیں کسی بھی ٹریننگ کیمپ میں ٹی شرٹس، پینٹس، جرابیں، انڈرویئر، جاگرز اور ایک کیپ لے جانے کی اجازت ہوتی، مگر وارن کا اصرار ہوتا کہ وہ سگریٹ بھی ساتھ لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے شین وارن کی ٹیم کے کوچ جان بکانن سے ایک ڈیل ہوئی جس کے تحت انہوں نے 6 پیکٹ سگریٹ کو 3 انڈروئیرز اور اتنی ہی جرابوں کے جوڑوں پر ترجیح دی جبکہ رات کے وقت ان کے سلیپنگ بیگ میں سے جلتی ہوئی سگریٹ دکھائی دے رہی ہوتی تھی۔

مزید :

کھیل -