”سمندر میں ایرانی کشتیوں کوتباہ کردو اگر ۔۔۔“ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نیوی کو حکم دے دیا
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحریہ کو حکم دے دیا ہے کہ اگر سمندر میں ایرانی کشتیاں امریکی بحری جہازوں کو ہراساں کریں تو انہیں تباہ کردو ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ میں نے امریکی بحریہ کو ہدایت کی ہے کہ اگر سمندر میں ایرانی کشتیاں امریکی بحری بیڑوں کو ہراساں کریں تو انہیں فوری تباہ کردو۔ایک شخص حشمت علوی نے کہا کہ ایرانی کشتیاں امریکی بحری جہازوں کو پراپیگنڈے کے لیے ہراساں کرتی ہیں ،صدر ٹرمپ کا شکریہ کہ جس نے ایران کو یاد دلا دیا کہ اب اوبامہ کا دور ختم ہو گیا ہے ۔اس پر امریکی صدر نے سابق نائب صدر جو بائیڈن کو طنز کرتے ہوئے کہا کہ سویا ہوا جو بائیڈن اس کو ٹھیک کہہ سکتا ہے لیکن میں نہیں ۔