حکومتی سکیم کے مطابق گھر بنانے کے لیے آسان شرائط پر  قرضہ کیسے حاصل کیا جائے؟  ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے طریقہ کار بتادیا

حکومتی سکیم کے مطابق گھر بنانے کے لیے آسان شرائط پر  قرضہ کیسے حاصل کیا ...
 حکومتی سکیم کے مطابق گھر بنانے کے لیے آسان شرائط پر  قرضہ کیسے حاصل کیا جائے؟  ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے طریقہ کار بتادیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سیما کامل  نے کہا ہےکہ اسوقت تمام بینک تین مختلف قسموں کے قرض فراہم کررہے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قرض لینے کے خواہش مند افراد کے لیے شناختی کارڈ،دو فوٹوز،سیلری سلپ یا اخراجات کی تفصیل ہونا ضروری ہے ہر شہری کی درخواست کو  بینک کے لیے ایک ماہ میں مکمل کرنا ضروری ہوگا۔ہر درخواست کی سٹیٹ بینک خود نگرانی کررہا ہے۔

ہمارے دو ٹارگٹس ہیں ایک ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن کا ٹارگٹ ہے جسے ہم نے پانچ فیصد تک لیکر جانا ہے۔ہم اسوقت ٹارگٹ کے مطابق چل رہے ہیں۔مورگیج کے حوالے سے بھی پیش رفت جاری ہے۔بینک 15بلین سے زائد کے مورگیج کے قرضے جاری کئیے ہیں۔اب تمام شرائط آسان کردی گئی ہیں۔ شہروں میں رہنے والے افراد کے لیے اب قرضے کی لمٹ کو بڑھایا گیا ہے۔ہم چھوٹا کاروبار کرنے والے افراد کے لئے بھی شرائط کو آسان بنارہے ہیں،جو آمدن نہیں بناسکتا اس کو اپنے اخراجات بتانے ہونگے۔ہر ہفتے مورگیج  کی مد میں ڈیڑھ بلین کے قرضے دئیے جارہے ہیں۔لوگوں کی آسانی کے لیے کال سینٹر کھول رہے ہیں جو روزانہ 5ہزار کال ریسیو کرے گا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ہمارا کمپلینٹ سیل بھی چل رہا ہے۔

مزید :

قومی -