پھل کھانے پر بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے والا سوتیلا باپ گرفتار 

پھل کھانے پر بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے والا سوتیلا باپ گرفتار 
پھل کھانے پر بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے والا سوتیلا باپ گرفتار 

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس نے پھل کھانے پر بچے کو پائپ کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنانے والے سوتیلے باپ کو گرفتار کرلیا ۔تھانہ بنی کے علاقے پھگواڑی میں نوید نامی شخص نے اپنے بیٹے طیب کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا یا۔اس کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائر ل ہوئی جس میں بچہ کہہ رہا ہے کہ پاپا میں نے فروٹ نہیں کھایا جب کہ بچے کی والدہ خاوند کو روکنے کی کوشش کررہی ہیں مگر ظالم شخص اپنے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔

پولیس کے مطابق ویڈیو سامنے آنے پر سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کی ہدایات کے مطابق تھانہ بنی میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ایس ایچ او بنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے بچے پر تشدد کرنے والے شخص محمد نوید کو گرفتار کرلیا۔سی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم کوقرار واقعی سزا دلوانے کیلئے بچے کے میڈیکل سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ پھول سے بچے شفقت اور توجہ کے حقدار ہیں، بچوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -