سرکاری املاک پرناجائز قابضین کے خلاف منظم کریک ڈاون جاری، اب تک پنجاب بھرمیں کتنی سرکاری اراضی واگذار کرائی گئی؟تفصیلات جانئے

سرکاری املاک پرناجائز قابضین کے خلاف منظم کریک ڈاون جاری، اب تک پنجاب بھرمیں ...
سرکاری املاک پرناجائز قابضین کے خلاف منظم کریک ڈاون جاری، اب تک پنجاب بھرمیں کتنی سرکاری اراضی واگذار کرائی گئی؟تفصیلات جانئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ مال کاسرکاری املاک پرناجائز قابضین کے خلاف منظم کریک ڈاون جاری ہے،اس کریک ڈاون کے دوران پنجاب بھر سے اب تک 453.04 ارب روپے مالیت کی 160205.25 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروائی جا چکی ہے۔

قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے سینئر ممبربورڈ آف ریونیو بابرحیات تارڑ نے بتایا کہ لاہور میں ایک سو ستانوے ارب روپے مالیت کی17 سو چار ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروائی جا چکی ہےجبکہ ضلع بھکر سے 50 ارب روپے مالیت کی 29 سو پچھتر ایکڑ، ضلع جھنگ سے 39 ارب روپے مالیت کی 43ہزار 442 ایکڑ اراضی،ضلع بہاولپور سے 33 ارب روپے مالیت کل 2275 ایکڑ اراضی،ضلع میانوالی سے 23 ارب روپے مالیت کی 1906 ایکڑ،ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے20 ارب روپے مالت کی 1620 ایکڑ اراضی،ضلع فیصل آباد سے17ارب روپے مالیت کی 5776 ایکڑاراضی ، ضلع سرگودھا سے15ارب روپے مالیت کی4223.0 ایکڑاراضی،ضلع چکوال سے12ارب روپے مالیت کی 21 ہزار 738 ایکڑ اراضی،ضلع رحیم یار خان سےچھ ارب روپے مالیت کی 1476 ایکڑ اراضی،ضلع شیخوپورہ سےچارارب روپے مالیت کی 1142 ایکڑاراضی،ضلع گوجرانوالہ سے تین ارب روپے مالیت کی508 ایکڑ اراضی،ضلع ڈیرہ غازی خان سے تین ارب روپے مالیت کی 45164 ایکڑ اراضی،ضلع قصورسےدو ارب روپے مالیت کی 1135 ایکڑ اراضی،ضلع خوشاب سےدو ارب روپے مالیت کی 2492 ایکڑ اراضی،ضلع اٹک سےدو ارب روپے مالیت کی 1061 ایکڑاراضی،ضلع چنیوٹ سے ایک ارب روپے مالیت کی 1052 ایکڑ اراضی،ضلع اوکاڑہ سے ایک ارب روپے مالیت کی 883 ایکڑ،ضلع جہلم سے ایک ارب روپے مالیت کی 57 ایکڑ اراضی،جبکہ ضلع مظفرگڑھ سے بھی ایک ارب روپے مالیت کی 3972 ایکڑ اراضی ننکانہ صاحب سے ایک کروڑ مالیت کی سرکاری اراضی، جبکہ ضلع راولپنڈی سے انتیس کروڑ روپے مالیت کی1.25 ایکڑ اراضی واگزار کروائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، صوبہ بھرمیں ناجائزقابضین کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے،بورڈ آف ریونیو میں قائم ہونے والے ایک جدید ڈیٹا بینک کے ذریعے 36اضلاع میں سرکاری املاک کی نشاندہی اور حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -