آئی پی ایل میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا
ممبئی (اے پی پی)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں رائل چیلنجرز بنگلور اور راجستھان رائلز کی ٹیمیں وانکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ آئی پی ایل لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے،جس میں شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور کانٹے دّار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ کا 16واں میچ رائل چیلنجرز بنگلور اور راجستھان رائلز کی میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کے 14ویں ایڈیشن میں شامل آٹھ ٹیموں کے مابین مجموعی طور پر60 میچ کھیلے جائیں گے اور 60 میچز کے لئے چھ مقاما ت کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں بنگلور،نئی دہلی، احمد آباد، ممبئی، چنائی اور کولکتہ شامل ہیں۔ لیگ میں ممبئی انڈینز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔ لیگ میں شامل 8 ٹیموں میں دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کے علاوہ دیگر ٹیموں میں چنائی سپر کنگز، دہلی کیپیٹلز، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، پنجاب کنگز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل ہے۔
واضح رہے کہ ممبئی انڈینز کو سب سے زیادہ پانچ بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ لیگ کا فائنل میچ 30 مئی کو نریندر مودی اسٹیڈیم، احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔