پی ٹی آئی کا ایجنڈا تباہی کے سوا کچھ بھی نہیں،بیلم حسنین
لاہور(لیڈی رپورٹر) پی ٹی آئی کاایجنڈا تباہی و بربادی کے سواکچھ نہیں ہے تبدیلی سرکار جھوٹ کاپلندہ ہے ان کا ایک ایک حرف اور ایک ایک ایکٹ جھوٹ اور فریب پرمبنی ہے موجودہ ملکی صورتحال پر عمران خان فوری استعفی دے اس کی ایک غلطی نے ملک کو خانہ جنگی کی جانب دھکیل دیاہے ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزیدکہاکہ نااہلوں کا ٹولہ ملک کو بہت نقصان پہنچارہاہے۔