وزیر اعظم کا کوئٹہ دھماکے کا نوٹس ، وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی

وزیر اعظم کا کوئٹہ دھماکے کا نوٹس ، وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی
وزیر اعظم کا کوئٹہ دھماکے کا نوٹس ، وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔
ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق وزیر اعظم رات گئے تک معاملات کی نگرانی کرتے رہے ، وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کو حکم دیا کہ دھماکے کی ہر پہلوسے تفتیش کریں ، معاملےکی  تہہ تک پہنچیں ۔وزیر اعظم نے دھماکے کی پر زور مذمت بھی کی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے زرغون روڈ پر وافع سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ایک گاڑی میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے تھے ۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے ۔ 
دھماکے کے باعث پارکنگ میں کھڑی چار سے پانچ گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی جس پر فائر بریگیڈ کے عملہ نے قابو پالیا تھا ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیز مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔
آئی جی بلوچستان محمد طاہر رائے نے موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے وقت کوئی غیر ملکی وفد ہوٹل میں موجود نہیں تھا ، سی ٹی ڈی نے دھماکے کی جگہ کو سیل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ سرینا ہوٹل کوئٹہ میں موجود فائیو سٹار ہوٹل ہے جہاں اہم شخصیات آتی ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -