شاہد خاقان نے ثابت کر دیا کہ ن لیگ کی لیڈر شپ اخلاقی طور پر دیوالیہ ہے ، فواد چودھری

شاہد خاقان نے ثابت کر دیا کہ ن لیگ کی لیڈر شپ اخلاقی طور پر دیوالیہ ہے ، فواد ...
شاہد خاقان نے ثابت کر دیا کہ ن لیگ کی لیڈر شپ اخلاقی طور پر دیوالیہ ہے ، فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا یہ کہنا کہ دنیا نے کورونا پر قابو پالیا ثابت کرتا ہے کہ ن لیگ کی لیڈر شپ اخلاقی طور پر دیوالیہ ہے ۔
فواد چودھری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ ن لیگ کی لیڈر شپ کو بڑے سے بڑا جھوٹ بھی آسانی سے کہنے پرملکہ حاصل ہے ، پانامہ سے کورونا تک دھٹائی سے جھوٹ بولنے کے فن پر نون لیگ نے ثابت کیا کہ وہ لاثانی ہیں ۔
فواد چودھری نے نجی ٹی وی کی تصویر بھی شیئر کی جس میں شاہد خاقان عباسی کا ” دنیانے کورونا پر قابو پالیا“ کا بیان چل رہا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -