کھرڑیانوالہ میں بچی سمیت تین خواتین سے جنسی ہراسگی کے واقعات، مقدمات درج

کھرڑیانوالہ میں بچی سمیت تین خواتین سے جنسی ہراسگی کے واقعات، مقدمات درج
کھرڑیانوالہ میں بچی سمیت تین خواتین سے جنسی ہراسگی کے واقعات، مقدمات درج

  

کھرڑیانوالہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کھڑیانوالہ میں دو خواتین اور ایک چھوٹی بچی کا جنسی استحصال کیا گیا، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔

انگریزی جریدے ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق محلہ ہجویری ٹاؤن کے رہائشی نعیم احمد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا قریبی عزیز ملزم اسد جاوید اس کی بیوی کو  اپنے گھر لے گیا  اور وہاں گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔ 

دوسری جانب چک 393 گ ب میں بھی زیادتی کا واقعہ پیش آیا جہاں متاثرہ خاتون ن پولیس کو بتایا کہ وہ ملزم شاہد کے گھر میں ملزمہ ہے ، ملزم اپنے ساتھی خادم حسین اور آصف مراد کے ساتھ اسے کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، ملزم نے زیادتی کے دوران ویڈیو بھی بنائی جبکہ اس کے ساتھی اس دوران پہرہ دیتے رہے ۔

ادھر جڑانوالہ روڈ کی حمیرا بی بی کی 8 سالہ بیٹی سے گلی میں کھیلتے ہوئے ملزم کاشف اور اسکے دو ساتھیوں نے چھیڑ چھاڑ کی ۔ پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -