اپنے اصل کی کھوج میں
تحریر: حنا شہزادی
موجِ حوادث میں غوطہ زن
اپنے اصل کی کھوج میں
مقصد حیات کی تلاش میں
نگر نگر بھٹکتے ہوئے لوگ ہیں ہم
اپنے ہی سائے سے باتیں کرتے ہوئے
اپنی تقدیر کو مجرم ٹھہراتے ،
اپنی ذات کی حقیقتیں فراموش کرنے کی کوشش میں لگے ہیں اس بات کو جانے بغیر کہ ہر کوئی
ایسے ہی الجھا ہوا اور پریشان ہے
اس زندگی کی ڈگر پہ
اپنی گتھیوں کو سلجھانے میں لگا ہے
اور آخر میں یہی تجربات
ہر انسان کے احساسات کی ترجمانی کرتے ہوئے اس کو
تجربات کی وادی میں ایک ایسی پختہ چٹان مہیا کرتے ہیں کہ وہ اس پر ایک پہاڑ کی طرح جم کر کھڑا ہو جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔