وہ پہلا پاکستانی جس کو متحدہ عرب امارات نے اعزازی گولڈن ویزہ جاری کردیا

وہ پہلا پاکستانی جس کو متحدہ عرب امارات نے اعزازی گولڈن ویزہ جاری کردیا
وہ پہلا پاکستانی جس کو متحدہ عرب امارات نے اعزازی گولڈن ویزہ جاری کردیا
سورس:   Instagram/jafridi10

  

ابوظہبی /پشاور (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کو اعزازی گولڈن ویزہ جاری کر دیا ہےجس کے بعد وہ اعزازی گولڈن ویزہ حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

یو اے ای کا اعزازی گولڈن ویزہ حاصل کرنے پر جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ گولڈن ویزہ جاری کرنے پر متحدہ عرب امارات کا مشکورہوں، کوشش ہوگی کہ کھیلوں اور دیگر شعبہ جات میں کردار ادا کروں،  خواہش ہے کہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل کی ٹیموں میں میچز کا انعقاد ہو۔

قبل ازیں حکومتِ پاکستان نے پی ایس ایل  کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ صدارتی ایوارڈ ہلال امتیاز دینے کا اعلان کیا تھا۔

صدر پاکستان عارف علوی نے یوم پاکستان 14 اگست 2019 کے موقع پرجاوید خان آفریدی کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا تھا۔اس سلسلے میں جاوید آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’میں نے ملکی خدمت اور نوجوانوں کی پر جوش مگر بردبار رہنمائی کا بیڑہ اُٹھاتے وقت یہ عہد کیا تھا کہ کسی اعزاز، عہدے اور معاوضے سے بالا تر ہو کر قوم و ملک کی خدمت کروں گا‘۔

مزید :

عرب دنیا -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -