اسرائیل کے شام میں جوابی حملے ، میزائل بیٹریوں کو نشانہ بنایا

اسرائیل کے شام میں جوابی حملے ، میزائل بیٹریوں کو نشانہ بنایا
اسرائیل کے شام میں جوابی حملے ، میزائل بیٹریوں کو نشانہ بنایا

  

تل ابیب ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسرائیل نے گزشتہ رات شام پر جوابی حملے کئے جس میں  متعدد میزائل بیٹریوں کو نشانہ بنایا گیا ، ان میں ایس اے 5 میزائل کو فائر کرنے والی ایک بیٹری بھی شامل تھی ۔

دوسری جانب شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے دمشق کے نواحی علاقے میں اسرائیلی حملے کو ناکام بنا دیا۔شام کے فوجی حکام کے مطابق  اسرائیلی حملوں میں دمشق سے قریب 40 کلو میٹر دور قصبے کو نشانہ بنایا گیا جہاں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا موجود ہیں ۔ یہ علاقہ ماضی میں بھی کئی بار اسرائیلی حملوں سے متاثر ہوتا رہتاہے ۔

اسرائیل کے ایک میزائل ایکسپرٹ نے رائٹرز کو بتایا کہ ایک اینٹی ائیر کرافٹ کا پتہ چلانا بہت مشکل ہے ،لیکن اسرائیل کے فضاعی دفاعی نظام اس طرح کے عمل کو روکنے کے قابل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر شامی ڈیمونا پر حملہ کرنا چاہتے تو وہ اپنے اسلحہ خانے میں موجود سکڈ میزائل جیسے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر سکتے تھے ۔ 1991 میں صدام حسین نے ڈیمونا پر سکڈ سے حملہ کرنے کی کوشش کی تھی اور اس میزائل نے 660 کلو میٹر یا 373 میل کا فاصلہ طے کیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس سے قبل ایران کی حمایت یافتہ تنظیم کی جانب سے سعودی عرب کے شہر خمیس مشائط پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -عرب دنیا -