پنجاب حکومت نے گرمیوں کی چھٹیوں اور امتحانات کی تاریخوں کا اعلا ن کر دیا 

پنجاب حکومت نے گرمیوں کی چھٹیوں اور امتحانات کی تاریخوں کا اعلا ن کر دیا 
پنجاب حکومت نے گرمیوں کی چھٹیوں اور امتحانات کی تاریخوں کا اعلا ن کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت پنجاب نے یکم تا آٹھویں جماعت تک کے طالبعلموں کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیاہے جبکہ گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز یکم جولائی سے ہو گا۔ 
نجی ٹی وی سماءنیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب ایگزیمیشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے جس کے مطابق پہلی سے آٹھویں جماعت کے طالبعلموں کے امتحانات 7 جون سے شروع ہوں گے جو کہ 25 جون تک اختتام پذیر ہوں گے اس کے بعد 30 جون کو تمام طلباءکو رپورٹ کارڈ جاری کر دیئے جائیں گے ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ پہلی اور دوسری جماعت کے بچوں کازبانی امتحان لیا جائے گا جبکہ تیسری سے آٹھویں جماعت تک کے بچوں کا امتحان تحریری ہو گا ۔امتحانات کی ڈیٹ شیٹ بعد میں جاری کی جائے گی ۔
یاد رہے کہ 19 اپریل سے جماعت نویں سے 12 ویں کے طالبعلموں کیلئے سخت ایس او پیز کے تحت سکولز کو کھول دیا گیا تھا تاکہ بچے بورڈ امتحانات کی تیاری کر سکیں ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر فروری 2020 میں سکولوں کو بند کر دیاگیا تھا جو کہ 15 ستمبر 2020 کو دوبارہ کھولے گئے تھے لیکن 23 نومبر 2020 کو کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر 26 نومبر 2020 سے دوبارہ تعلیمی ادارے بند کر د یئے گئے تھے ۔ جس کے بعد 24 دسمبر 2020 تک آن لائن کلاسزکا انعقاد کیا جاتا رہا جس کے بعد 25 دسمبر سے 10 جنوری 2021 تک سردیوں کی چھٹیاں دی گئیں ۔ 
اس کے بعد تعلیمی اداروں کو دوبارہ این سی او سی کی جانب سے 18 جنوری سے 9 ویں سے 12 جماعت کیلئے کھولا گیا لیکن 10 مارچ کو حکومت پنجاب نے کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو دوبارہ بند کر دیا تھا ۔

مزید :

قومی -