سعودی عرب کیلئے 17 مئی سے انٹرنیشنل فلائیٹس  بحال لیکن پاکستان پر پابندی برقرار رہے گی یا نہیں؟ خبرآگئی

سعودی عرب کیلئے 17 مئی سے انٹرنیشنل فلائیٹس  بحال لیکن پاکستان پر پابندی ...
سعودی عرب کیلئے 17 مئی سے انٹرنیشنل فلائیٹس  بحال لیکن پاکستان پر پابندی برقرار رہے گی یا نہیں؟ خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں انٹرنیشنل فلائٹس17مئی سے بحال ہوں گی تاہم پاکستان سمیت20ممالک پر پابندی برقرار رہے گی، سعودی عرب کی قومی ایئرلائن نے کہا ہے کہ اگلے ماہ سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی میں 20 ممالک شامل نہیں ہیں جن پرگزشتہ فروری میں پروازوں پر پابندی عائد کی تھی۔۔

ہم نیوز کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کنٹرول کے اقدامات کے تحت فروری سے 20 ممالک کے باشندوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سفارتی عملہ، طبی عملہ اور ان کے اہل خانہ پر پابندی نہیں ہے۔سعودی عرب کی ایئر لائنز نے مزید کہا کہ بین الاقوامی پروازوں پر پابندی 17 مئی کی صبح 1 بجے ختم ہوجائے گی۔

پابندی کی فہرست میں شامل 20 ممالک میں ارجنٹائن، متحدہ عرب امارات، فرانس، جرمنی، امریکہ، انڈونیشیا، بھارت، جاپان، آئرلینڈ، اٹلی، پاکستان، برازیل، پرتگال، برطانیہ، ترکی، جنوبی افریقہ، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، لبنان، اور مصر شامل ہیں۔سعودی حکام نے فروری میں تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سینما گھروں، شاپنگ مالز، جم اور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی ایک ماہ کیلئے معطل کر دی تھیں۔

اگلے مہینے ، پابندیوں کو آسان کردیا گیا ، جس کے نتیجے میں سنیما گھروں ، جموں اور کھیلوں کی سہولیات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔