پی کے 63 ضمنی انتخاب ، الیکشن کمیشن نے انتخاب کالعد م قرار دینے کی پی ٹی آئی کی درخواست پر بڑا فیصلہ سنا دیا 

پی کے 63 ضمنی انتخاب ، الیکشن کمیشن نے انتخاب کالعد م قرار دینے کی پی ٹی آئی کی ...
پی کے 63 ضمنی انتخاب ، الیکشن کمیشن نے انتخاب کالعد م قرار دینے کی پی ٹی آئی کی درخواست پر بڑا فیصلہ سنا دیا 

  

نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی پی کے 63 ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے ، پی کے 63 ضمنی انتخاب کے نتائج کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔پی ٹی آئی کے امیدوار عمر کاکا خیل نے ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست کی تھی جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیاہے ۔

2018 کے عام انتخابات میں میاں جمشید الدین کا کا خیل اس حلقہ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے لیکن ان کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہو گئی تھی ، پی کے 63 میں 19 فروری 2021 کو ضمنی انتخاب منعقد ہواجس میں ن لیگ کے امیدوار افتخار ولی نے 21 ہزار 208 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار میاں محمد عمر کاکا خیل 17 ہزار 97 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔

مزید :

قومی -