کیپٹن صفدر کی عدالت میں طبیعت خراب، روزہ توڑنا پڑ گیا

کیپٹن صفدر کی عدالت میں طبیعت خراب، روزہ توڑنا پڑ گیا
کیپٹن صفدر کی عدالت میں طبیعت خراب، روزہ توڑنا پڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک)  مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران طبیعت ناساز ہو گئی جس پر انہیں روزہ بھی توڑنا پڑ گیا جس کے بعد وہ اسلام آباد کے ہسپتال کے لیے روانہ ہو گئے۔

رہنما مسلم لیگ ن علی یوسف زئی کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر روزے کی حالت میں عدالتِ عالیہ میں پیش ہوئے،  پیشی کے دوران کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی،  طبیعت بگڑنے پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو روزہ بھی توڑنا پڑا۔

علی یوسف زئی کے مطابق کیپٹن (ر)صفدر ہائی کورٹ سے اسلام آباد امراضِ قلب کے ہسپتال کے لیے روانہ ہوگئے۔