ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ خطرے میں پڑ گیا 

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ خطرے میں پڑ گیا 
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ خطرے میں پڑ گیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )بھارت میں کورونا وائرس کے بے پناہ پھیلاﺅ کے باعث ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ خطرے میں پڑ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاﺅ پر تشویش کااظہار کیاہے اور صورتحال کا بغور جائزہ لینے کا فیصلہ کیاہے ۔ کورونا وائرس کے شدید پھیلاءکے باعث آئی سی سی 26 اپریل کا دورہ بھارت بھی خطرے سے دوچار ہو گیاہے ۔ذرائع آئی سی سی کا کہناتھا کہ ٹیموں اور صحافیوں کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا ہے ، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ یکم اکتوبر سے نومبر تک بھارت میں شیڈول ہے۔ بھارے میں اس وقت روزانہ کی بنیاد پر دو لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آ رہے ہیں ۔

مزید :

کھیل -