اپریل کے مہینے میں اسلام آباد میں ژالہ باری ،دن کے آغاز میں گر م موسم سرد ہو گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد میں تیز بارش اور ژالہ باری نے موسم سرد کردیا ۔تفصیل کے مطابق اسلام آباد میںدن کا آغاز گرمی کے ساتھ ہوا تاہم شام کے وقت بارش اور ژالہ باری کے باعث موسم شدید سرد ہو گیا ۔بارش کے بعد اسلام آباد کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا گیا اور دن کے آغاز میں گرمی سے پریشان لوگ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہونے کے بعد سڑکوں پر نکل آئے اور موسم کے لطف اندوز ہوتے رہے۔بارش کے باعث بعض علاقوں میں پانی بھی کھڑا ہو گیا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا اور بارش کے باعث آئندہ چند دن موسم ٹھنڈا رہے گا۔ادھر صحافی طلعت حسین نے بھی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتا یا کہ بنی گالا میں ژالہ باری ہوئی ہے ۔
Crazy weather. Bani Gala pic.twitter.com/ttsm0HEw7q
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) April 22, 2021