پناہ گزین سینٹر میں مقیم لڑکی نے اپنے ساتھ رہنے والی لڑکی کا قتل کرکے لاش بیگ میں ڈال کر جنگل میں پھینک دی لیکن چھوٹی سی غلطی سے پکڑ گئی 

پناہ گزین سینٹر میں مقیم لڑکی نے اپنے ساتھ رہنے والی لڑکی کا قتل کرکے لاش بیگ ...
پناہ گزین سینٹر میں مقیم لڑکی نے اپنے ساتھ رہنے والی لڑکی کا قتل کرکے لاش بیگ میں ڈال کر جنگل میں پھینک دی لیکن چھوٹی سی غلطی سے پکڑ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک پناہ گزین سنٹر میں مقیم لڑکی نے اسی سنٹر میں مقیم ایک اور لڑکی کو ایسے بھیانک طریقے سے موت کے گھاٹ اتار ڈالا کہ سن کر روح کانپ اٹھے۔ میل آن لائن کے مطابق 28سالہ قاتل گاریسا گورڈن اور 28سالہ مقتولہ فوئنکس نیٹس برمنگھم میں واقع خواتین کے پناہ گزین سنٹر میں مقیم تھیں۔ ہاسٹل میں گاریسا اور فوئنکس کے کمرے آس پاس تھے اور ہاسٹل کی دیگر خواتین کے مطابق ان دونوں کے درمیان اکثر لڑائی ہوتی رہتی تھی۔گزشتہ دنوں گاریسا نے فوئنکس کو قتل کرکے اس کے جسم کے ٹکڑے کیے اور انہیں سوٹ کیس میں بھر کر 80میل دور لیجا کر ڈین کے جنگلات میں پھینک دیا۔ 
پولیس نے لاش کے ٹکڑے برآمد کرکے ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے فوئنکس کی شناخت کی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے آری کے ساتھ فوئنکس کی لاش کے ٹکڑے کیے تھے۔ اسے قتل کرنے کے بعد ملزمہ نے اس کا فون اپنے پاس رکھ لیا اور اس کے ذریعے اس کی فیملی اور دوستوں کے ساتھ فوئنکس بن کر رابطے میں رہی تاکہ انہیں فوئنکس کے لاپتہ ہونے کا احساس نہ ہو اور وہ پولیس کو رپورٹ نہ کریں۔ تاہم چند ہفتے بعد فوئنکس کے کچھ دوستوں کو شک گزرا اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دے دی جس کے نتیجے میں گاریسا کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسے برسٹل کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔

مزید :

برطانیہ -