دنیا کی بلند ترین چوٹی ’ ماونٹ ایورسٹ ‘ پر کورونا کا پہلا کیس سامنے آ گیا

دنیا کی بلند ترین چوٹی ’ ماونٹ ایورسٹ ‘ پر کورونا کا پہلا کیس سامنے آ گیا
دنیا کی بلند ترین چوٹی ’ ماونٹ ایورسٹ ‘ پر کورونا کا پہلا کیس سامنے آ گیا

  

کٹھمنڈو(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی بلندترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ پر بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا اور کوہ پیما بیس کیمپ میں قرنطینہ میں جانے پر مجبور ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق ایورسٹ بیس کیمپ میں گزشتہ ہفتے ایک کوہ پیما کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیس کیمپ سے نکال کر نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں اس کوہ پیما کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آگیا۔کوہ پیماﺅں کو رواں ماہ ہی ماﺅنٹ ایورسٹ پر واپس آنے اور کوہ پیمائی کرنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم آتے ہی ایک کوہ پیما میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر باقی کوہ پیماﺅں کو بیس کیمپ میں ہی قرنطینہ کی مدت گزارنے کا پابند کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ہی اب وہ کوہ پیمائی کر سکیں گے۔توقع کی جا رہی ہے کہ اس سیزن میں 300سے زائد کوہ پیما ماﺅنٹ ایورسٹ کی 29ہزار 32فٹ بلند چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -