خوبصورت دکھنے کیلئے نوجوان لڑکی کریم لگا کر رات کو سو گئی لیکن صبح اٹھی تو بیڈ پر کس چیز کے نشانات تھے ؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل 

خوبصورت دکھنے کیلئے نوجوان لڑکی کریم لگا کر رات کو سو گئی لیکن صبح اٹھی تو ...
خوبصورت دکھنے کیلئے نوجوان لڑکی کریم لگا کر رات کو سو گئی لیکن صبح اٹھی تو بیڈ پر کس چیز کے نشانات تھے ؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل 
سورس: TikTok/gemmaramlal

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی ممالک کے سفید فام شہری اپنی جلد کی سفید رنگت کو سنہرا کرنے کے لیے ساحل سمندر پر جا کر دھوپ میں نہاتے ہیں۔ جو ایسا نہیں کر پاتے ان کے لیے مارکیٹ میں ایسی مصنوعات آ چکی ہیں جن کے لیے وہ مصنوعی طریقے سے اپنی جلد کی رنگت کو قدرے مدھم کر سکتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک لڑکی نے بھی اس مصنوعی طریقے سے اپنی رنگت کو ’ٹین‘ (Tan)کیا اور ہوٹل میں رات گزارنے کے بعد بیڈ شیٹ کی تصاویر اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر ویڈیو میں لوگوں کو دکھائیں جنہیں دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جیما رام لال نامی اس لڑکی نے جو پراڈکٹ استعمال کی تھی، وہ اس کی جلد سے اتر کر ساری کی ساری بیڈ شیٹ کو لگ چکی تھی۔
یہ تصاویر دکھاتے ہوئے جیما نے ویڈیو میں بتایا کہ ”جب آپ مصنوعی ٹین کا استعمال کرتے ہیں تو ہوٹل کا کمرہ اس طرح ’کرائم سین‘ بن جاتا ہے۔ اب مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ ہوٹل کے عملے کو کیا بتاﺅں کہ کیا ہوا ہے۔“جیما کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگ اسے بھانت بھانت کے مشورے دے رہے ہیں۔ ایک آدمی نے جیما کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ”تم ہوٹل کے عملے کو سچ سچ بتا دو، کوئی بھی جھوٹ تمہیں الٹا پڑ سکتا ہے۔“ اگلی ویڈیو میں جیما نے بتایا کہ ”میں نے ہوٹل کے عملے کو سب سچ بتا دیا اور انہوں نے ناراض ہونے کی بجائے میرے ساتھ انتہائی اچھا سلوک کیاہے۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -