زمبابوے کے خلاف بلے بازوں کی ناکامی ، انضمام الحق نے کھری کھری سنادیں

زمبابوے کے خلاف بلے بازوں کی ناکامی ، انضمام الحق نے کھری کھری سنادیں
زمبابوے کے خلاف بلے بازوں کی ناکامی ، انضمام الحق نے کھری کھری سنادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ انضمام  الحق نے ٹیم کے پہلے تین بلے بازوں کے علاوہ دیگر تمام بلے بازوں کو ’ٹیل اینڈر‘ قرار دے دیا ہے۔
اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھاکہ مڈل آرڈر کمزور کڑی بن گئی، پلیئرزکوذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا۔ مڈل آرڈر کے شعبے میں بہت زیادہ بہتری لانے کی ضرورت ہے،ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ٹاپ تھری بیٹسمینوں کے بعد ٹیل اینڈرز کریز پر آرہے ہیں۔بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ ٹاپ آرڈر بیٹنگ مسلسل عمدہ پرفارم کرتے ہوئے میچز جتوا رہی ہے، ورنہ اتنی کمزور مڈل آرڈر کی وجہ سے بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔کھلاڑیوں کو اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے غلطیوں سے سبق سیکھ کر کارکردگی دکھانا ہوگی۔
سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم کے ساتھ محمد رضوان بھی ایک ایسے بیٹسمین بن چکے جن پر ٹیم بھروسہ کرسکتی ہے،دونوں سیٹ ہونے کے بعد اننگز کے اختتام تک جانے کی کوشش کرتے ہیں، خوش آئند بات ہے کہ بابر اعظم بطور کپتان بھی تیزی سے سیکھنے لگے، دباؤ کے دوران بھی وہ بولنگ میں بروقت تبدیلیاں کرنے کے ساتھ بولرز سے بات کرتے ہیں، بابر وقت کے ساتھ مزید بہتر ہوتے جائیں گے۔رضوان کو دیکھ کر لگتا ہے کہ محمد رضوان ہر مشکل وقت میں ٹیم کے ساتھ کھڑے ہونگے۔رضوان کے آخری اوور میں بلے باز نے نے میچ پاکستان کے حق میں کردیا۔

مزید :

کھیل -