بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کے سامنے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کے سامنے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا
بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کے سامنے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

  

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر چاروکٹوں کے نقصان پر 474 رنز بنالیے ہیں۔

بنگلہ دیش کے بلے باز ٹیسٹ میچ کے پہلے دو دن سری لنکا کے باؤلرز پر حاوی رہے اور ان کے ہر منصوبے کا ناکام بنایا۔کھیل کے پہلے روز بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ جلد ہی گر گئی جب سیف حسن فرنینڈو کی گیند پر آؤٹ ہوگئے مگر اس کے بعد آنے والے تمام بلے بازوں نے کامیابی کے ساتھ سری لنکن باؤلرز کا مقابلہ کیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسین 163، مومن الحق 127، تمیم اقبال 90رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس وقت مشفیق الرحیم 43اورلٹن داس 25 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو نے دو جبکہ کمارا اور ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلہ دیش دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے سری لنکا میں موجود ہے۔

مزید :

کھیل -