سپین میں کل ’یوم محبت ‘منایا جائے گا ،اس دن لڑکا لڑکی ایک دوسرے کو کیا تحفے دیتے ہیں ؟ دلچسپ خبر 

سپین میں کل ’یوم محبت ‘منایا جائے گا ،اس دن لڑکا لڑکی ایک دوسرے کو کیا تحفے ...
سپین میں کل ’یوم محبت ‘منایا جائے گا ،اس دن لڑکا لڑکی ایک دوسرے کو کیا تحفے دیتے ہیں ؟ دلچسپ خبر 

  

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )ہسپانوی صوبے کاتالونیا میں سانت جوردی تہوار کو اہتمام کے ساتھ منانے کی روایت برسوں سے چلی آ رہی ہے۔ اس دن کو سال کا سب سے زیادہ محبت والا دن کہا جاتا ہے۔ یوم محبت پر ہسپانوی مرد اپنی محبوبہ کوسرخ گلاب اور گندم کا خوشہ پیش کرتا ہے جبکہ خواتین کی جانب سے مردوں کو کتاب کا تحفہ پیش کیا جاتا ہے۔

صوبہ کاتالونیا میں یہ دن محبت اور ادب کے حوالے سے خصوصی طور پر منایا جاتا ہے۔ روایت ہے کہ صدیوں پہلے سپین میں ایک ڈریگن سے بچنے کے لئے ہر گھر کے ایک فرد کی قربانی دی جاتی تھی، اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک دن ایسا آتا ہے کہ حاکم وقت کی بیٹی کو قربان ہونا تھا۔شہزادی بھی اس صدیوں پرانی روایت کے مطابق قربانی کیلئے ڈریگن کے مسکن غار میں پہنچی تو وہاں ایک سپاہی پہنچ گیا اور اس نے ڈریگن کو ہلاک کر کے شہزادی کو بچالیا ہے۔ اس سپاہی نے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے شہزادی کو سرخ گلاب پیش کیا۔ جس کے بعد یہ روایت شروع ہوئی۔

گزشتہ سال کورونا وباءکے باعث سانت جوردی تہوار 23 اپریل کی بجائے 23 جولائی کومنایا گیا تھا۔ کورونا وباءمیں کمی کے بعد رواں سال اس تہوارکو مقررہ دن 23 اپریل کو منایاجائے گا۔اس دن مختلف قسم کی ثقافتی تقریبات اہتمام کیاجاتاہے۔ شہر بھر میں کتابوں اور پھولوں کے سٹال نظر آتے ہیں۔پاکستانی کمیونٹی بھی اس تہوار میں بڑھ چڑھ کر کر حصہ لیتی ہے اور اردو کتابوں کے اسٹال بھی لگائے جاتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -