آسٹریا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا نے 29افراد کی جان لے لی 

آسٹریا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا نے 29افراد کی جان لے لی 
آسٹریا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا نے 29افراد کی جان لے لی 

  

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا میں کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹوں کے دوران29افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو ہزار 405نئے کیسز کا اندراج ہوا ہے ۔آسٹریا میں ابھی تک چھ لاکھ سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے دس ہزار سے زائد افراد جاں بحق جبکہ پانچ لاکھ 65ہزار 494افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ہزار 944 افراد آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ان میں سے 527 افراد تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -