امریکہ  کے زیراہتمام دو  روزہ عالمی ماحولیاتی ورچوئل  کانفرنس کا آغاز ہوگیا

امریکہ  کے زیراہتمام دو  روزہ عالمی ماحولیاتی ورچوئل  کانفرنس کا آغاز ہوگیا
امریکہ  کے زیراہتمام دو  روزہ عالمی ماحولیاتی ورچوئل  کانفرنس کا آغاز ہوگیا

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ کے زیر اہتمام دو روزہ ماحولیاتی ورچوئل کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔کانفرنس کے دوران پاکستان سمیت دنیا کے 40 سے زائد ممالک کے سربراہان اور نمانئدے شرکت کریں گے۔

عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں امریکی صدربائیڈن نے افتتاحی خطاب کیا ۔انکا کہنا تھا کہ دنیا کی بڑی معیشتوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں  کیخلاف جنگ میں قدم بڑھانے ہوں گے۔امریکہ صدی کےآخرتک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں نصف حد تک کمی لائےگا۔ماحولیاتی تبدیلیوں کےخلاف کام نہ کرنے سےنقصانات بڑھتےجارہےہیں۔

چین کے صدر شی چن پنگ کا کہنا تھا کہ چین گرین ہاؤس  گیسز اخراج  روکنےکےلیے  کوئلے کےاستعمال میں کمی لائےگا۔عالمی ماحولیاتی ورچوئل  کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کریں گے۔کانفرنس سے بھارت، بنگلہ دیش،بھوٹان کے سربراہان اور نمائندے بھی خطاب کریں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -