روس نے ہمسایہ ملک کی سرحد پر تعینات فوجی دستے واپس بلانے کا اعلان کردیا ،بڑی جنگ کا خطرہ ٹل گیا

روس نے ہمسایہ ملک کی سرحد پر تعینات فوجی دستے واپس بلانے کا اعلان کردیا ،بڑی ...
روس نے ہمسایہ ملک کی سرحد پر تعینات فوجی دستے واپس بلانے کا اعلان کردیا ،بڑی جنگ کا خطرہ ٹل گیا
سورس:   twitter

  

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )روس نے ہمسایہ ملک یوکرائن کی سرحد پر تعینات فوجی دستے واپس بلانے کا اعلان کردیا۔ روسی وزیر دفاع سرگئی شوگو نے یوکرائن کی سرحد پر تعیانت متعدد یونٹوں کو اپنے اڈوں پر واپس جانے کا حکم دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزیر دفاع شوگو نے کہا کہ مشقوں پر تعینات مختلف یونٹس اپنے بیرکوں میں واپس جائیں گی کیونکہ روس نے فوجی مشقوں کے مقاصد حاصل کرلیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ روسی افواج نے ملک کے لیے قابل اعتماد دفاع فراہم کرنے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔روسی وزیر دفاع نے کہا کہ انہوں نے 58 ویں اور 41 ویں فوج کے یونٹوں کے کمانڈروں کے ساتھ ساتھ کئی ہوائی جہازوں کے ڈویژنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جمعے تک اپنے “مستقل ٹھکانوں” کی طرف لوٹنا شروع کریں۔

مزید :

بین الاقوامی -