خیبر پختونخوا میں جاری منصوبے ، عمر ایوب خان نے خوشخبری سنا دی 

 خیبر پختونخوا میں جاری منصوبے ، عمر ایوب خان نے خوشخبری سنا دی 
 خیبر پختونخوا میں جاری منصوبے ، عمر ایوب خان نے خوشخبری سنا دی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان نے خیبر پختونخوامیں بیرونی تعاون سے جاری منصوبوں کی پیشرفت پراطمینان کااظہارکرتےہوئےکہاہےکہ صوبےمیں زرعی و آبپاشی منصوبوں اور غذائی تحفظ کو بہتر بنانے پر زور دینا ہو گا،خیبر پختونخوا کی حکومت کو  جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے وفاق مدد کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق  خیبر پختونخوا میں بیرونی تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت پر اجلاس وزارت اقتصادی امور میں ہوا ،جس میں صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا بھی شریک ہوئے ، اجلاس میں خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں اور پبلک سرمایہ کاری کو بڑھانے پر غور کیا گیا، اس موقع پر وفاقی وزیر عمر ایوب نےصوبےمیں بیرونی تعاون سے جاری منصوبوں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں زرعی و آبپاشی منصوبوں اور غذائی تحفظ کو بہتر بنانے پر زور دینا ہو گا،ایسے منصوبوں سے دیہاتی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں میں ویسٹ مینجمنٹ، آبی نکاس اور روڈ انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو ترجیح دینگے، خیبر پختونخوا کی حکومت کو  جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے وفاق مدد کرے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -