وزیراعظم نے این سی او سی کا اجلاس کل طلب کرلیا، لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم نے این سی او سی کا اجلاس کل طلب کرلیا، لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم فیصلے ...
وزیراعظم نے این سی او سی کا اجلاس کل طلب کرلیا، لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس کل (جمعہ کو) طلب کرلیا ہے۔

وزیراعظم نے این سی او سی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کےبعد کیا ہے۔ اسد عمر اور ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا وائرس کے حوالے سے ملک کی مجموعی صورتحال اور اقدامات سے آگاہ کیا۔سما نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے دو مراحل میں پابندیاں سخت کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔پہلے مرحلے کے دوران کرونا پھیلاؤ نہ رکنے پرلاک ڈاؤن کےنفاذ، شام 6 تاسحری کاروبار بند رکھنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔دوسرے مرحلے میں ہائی رسک شہروں میں 7تا10 روزہ لاک ڈاؤن، مثبت مریضوں کی شرح 13 فیصد سے زائد پر مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید :

قومی -