پنجاب کے صوبائی وزیر نے’ ارتھ آور ‘کی ایسی تعریف کردی کہ سن کر آپ کھلکھلا کر ہنس دیں گے 

پنجاب کے صوبائی وزیر نے’ ارتھ آور ‘کی ایسی تعریف کردی کہ سن کر آپ کھلکھلا کر ...
پنجاب کے صوبائی وزیر نے’ ارتھ آور ‘کی ایسی تعریف کردی کہ سن کر آپ کھلکھلا کر ہنس دیں گے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی 22 اپریل کو یوم ارض یا ارتھ ڈے منایا جا رہا ہے۔اس دوران سوشل میڈ یا پر پنجاب کے صوبائی وزیر برائے ثقافت اور کالونیز میاں خیال احمد کاسترو کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ’ارتھ آور‘ کی تعریف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ویڈیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیال احمد کاسترو بتاتے ہیں کہ ’ارتھ آور‘ یہ ہے کہ دنیا میں کہیں بھی ارتھ آتا ہے تو اسے روکنے کے لیے سبزہ کام کرتا ہے، درخت کام کرتے ہیں،یہ ہر ارتھ کو روکتے ہیں، ہر زلزلے کو روکتے ہیں تو ہم نے اسے روکنا ہے اور اسے گرین کرنا ہے‘۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -