وزیراعظم سے جہانگیر ترین کی ممکنہ ملاقات کے حوالے سے فواد چوہدری کابیان بھی سامنے آگیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جہانگیر ترین کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا۔نجی نیوز چینل جیو کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز پی ٹی آئی کے ہیں،وزیراعظم سے ملاقات میں حرج نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اراکین ملاقات کا کہہ رہے ہیں تو وزیراعظم سے ملاقات ہوسکتی ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان کامزاج ایساہے کہ کسی میں جرات نہیں وہ کیسزکے حوالے سے بات کرے۔