پیٹ کی چربی کم کرنے کے خواہشمندوں کیلئے 5مفید مشورے 

پیٹ کی چربی کم کرنے کے خواہشمندوں کیلئے 5مفید مشورے 
پیٹ کی چربی کم کرنے کے خواہشمندوں کیلئے 5مفید مشورے 
سورس: Flickr.com (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹ کی چربی کم کرنے کی کوشش میں مصروف لوگوں کو ماہرین نے کچھ انتہائی مفید مشورے دیئے ہیں جن پر عمل کرکے وہ اپنی اس کوشش کو بارآور بنا سکتے ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ پیٹ کی چربی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں پانچ کام کرنے چاہئیں۔ پہلا کام یہ کہ انہیں یوگا کرنا چاہیے۔ نوکاسنا، بھوجنگاسنا، کمبھاکاسنا، اوستراسنا اور دھنراسنا ایسے آسن ہیں جنہیں کرنے سے پیٹ کی چربی سے نجات حاصل کرنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔
اس کے بعد ایسے لوگوں کو شوگر کا استعمال ترک کر دینا چاہیے کیونکہ شوگر پیٹ کی چربی کا ایک بڑا سبب ہوتی ہے۔
 تیسرے نمبر پر ایسے لوگوں کو پروٹین سے بھرپور خوارک کھانی چاہیے۔ ایسی خوراک سے آدمی طویل وقت تک بھوک نہیں لگتی، جس کے نتیجے میں وہ کم کھانا کھاتا ہے۔پروٹین سے وزن کم کرنے کی کوشش کے دوران پٹھوں کی طاقت بحال رکھنے میں بھی مددملتی ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ پیٹ کی چربی کم کرنے کی کوشش کرنے والے افراد کو صبح کے وقت ایسے مشروب پینے چاہئیں جو اس حوالے سے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ ان مشروبات میں شہد اور لیموں پانی، زیرہ پانی، سونف پانی اور پودینے کے پتوں والی سبز چائے شامل ہیں۔
پانچویں نمبر پر ایسے لوگوں کو کاربوہائیڈریٹس کی حامل اشیاءکھانے سے حتی الامکان گریز کرنا چاہیے۔ 

مزید :

تعلیم و صحت -