"عمران خان نے آئینی اداروں اورسیاست کو کرکٹ میچ بنا دیا ہے" اینکر پرسن منیب فاروق کا تجزیہ

"عمران خان نے آئینی اداروں اورسیاست کو کرکٹ میچ بنا دیا ہے" اینکر پرسن منیب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اینکر پرسن منیب فاروق نے کہا کہ عمران خان نے آئینی اداروں اورسیاست کو کرکٹ میچ بنا دیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ عمران خان کا ہر کھلاڑی یہی کہے رہا ہے کہ میں آخری گیند تک لڑوں گاجیسا کہ گورنر پنجاب بھی اگر کہیں کہ  میں آخری گیند تک لڑوں گا تو سب آخری گیند تک لڑیں گے اورجیسے گلی کے بچے ایک دوسرے کے ساتھ لڑتے ہیں ویسے لڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آج لاہور ہائیکورٹ سے جیسے صدر کو ہدایت جاری ہوئی ہے وہ میرے خیال میں آئینی اداروں کے لیے بڑی مایوسی کا سبب ہے۔کیونکہ  اگر آپ کو ایک کام کرنے کے لیے کہا جائے  جو کہ آپ کی آئینی ذمہ داری بھی ہے،وہ کام آپ کو کرنا ہو گا۔اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ آئین پر عمل درآمد کروانے کے لیے اگر عدالتیں مداخلت کرتی ہیں تو اس پر آپ چیخ و پکار شروع کر دیتے ہیں۔اگر عدالتیں آئین پر عمل درآمد کروانے پر مداخلت کرتی ہیں توپھر اس کے بعد کسی بھی سیاست دان کو اعتراض نہیں کرنا چاہیے کہ عدالتوں نے مداخلت کیوں کی ۔

مزید :

اہم خبریں -