بابر اعظم سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

بابر اعظم سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
بابر اعظم سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم 1992 میں پاکستان کو آئی سی سی ورلڈکپ جتوانے والےعمران خان کا ریکارڈ توڑنے سے محض10میچز دور رہ گئے۔

سابق لیجنڈری کرکٹرعمران خان نے بطور کپتان پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 187 میچز میں قیادت کے فرائض نبھائے جس میں 89 فتوحات درج کیں جبکہ 67 میں شکست، 26 ڈرا اور ایک میچ ٹائی ہوا۔فہرست میں بابراعظم دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں انہوں نے بطور کپتان پاکستان کی 138 میچز میں قیادت کی، جس میں 79 فتوحات حاصل کیں جبکہ 44 میں شکست، 4 ڈرا اور ایک میچ ٹائی ہوا۔بابراعظم نے کیویز کے خلاف گزشتہ میچ میں فتح حاصل کرکے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑا، انہوں نے 134 میچوں میں گرین شرٹس کی قیادت کے فرائض نبھائے جس میں 78 کامیابیاں شامل تھیں جبکہ 60 شکستیں، 5 میچز ڈرا اور 2 ٹائی ہوئے تھے۔واضح رہے کہ سابق کپتان مصباح الحق اور انضمام الحق بھی فہرست میں شامل ہیں، جنہوں نے بالترتیب 77 اور 63 میچز پاکستان کو جتوائے تھے۔

مزید :

کھیل -