امتحانی نظام شفاف بنانے کیلئے وزیر تعلیم کے اقدامات قابل ستائش، چوہدری سرفراز 

امتحانی نظام شفاف بنانے کیلئے وزیر تعلیم کے اقدامات قابل ستائش، چوہدری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، رانا لیاقت علی،امتیاز طاہر، نادیہ جمشید،جام صادق، رانا انوار،،طارق زیدی،بشارت چٹھہ، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی، سعید نامدار، افضل کیانی، چوہدری رفیق،طاہر وڑائچ، ظفر جمال،رحمت اللہ قریشی، عبد الطارق نیازی،رانا طارق،مرزا اختر بیگ، عابد محمود ڈوگر صفدر کالرو، شیکیل احمد چوہدری، منیر انجم و دیگر نے کہا ہے کہ  امتحانی نظام کو شفاف بنانے کے لیے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان کی کوششیں قابل ستائش ہیں انہوں ذاتی دلچسپی لے کر بوٹی مافیا کا قلع قمع کر دیا ہے پرائیویٹ افراد کی بطور نگران عملہ تعیناتی کا خاتمہ احسن اقدام ہے۔ امتحانی معاوضہ کم اور ادائیگی دیر سے ہونے پر اساتذہ بے چینی کا شکار ہیں۔

 دوسری طرف خواتین اساتذہ کو دور دراز امتحانی ڈیوٹی دینا اور بیمار اساتذہ کو ڈیوٹی سے استثنیٰ نہ دینا سراسر زیادتی ہے لہذا چئیرمین اور کنٹرولر لاہور بورڈ سے مطالبہ ہے کہ خواتین اور بیمار اساتذہ کی امتحانی ڈیوٹیز پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں ریلیف فراہم کیا جائے، امتحانی معاوضوں میں بھی کم از کم 100 فیصد اضافہ کیا جائے اور امتحانی معاوضوں کی ادائیگی امتحانات کے ختم ہونے پر 30 دن دن کے اندر یقینی بنائی جائے۔