تخلیق اور اختراع ترقی کا دوسرا نام ہیں،ابراہیم حسن مراد
لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد نے تخلیقی صلاحیتوں اور اختراع کے عالمی دن کے موقع پر تمام جدت پسندوں، صنعت کاروں، آ نٹر پرونیورز، محققین اور تبدیلی لانے والے افراد کو مبارکباد پیش کی۔ انکا کہنا تھا کہ تخلیقی صلاحیتوں اور اختراع کا عالمی دن مثبت تبدیلی کو فروغ دینے اور سب کے لیے روشن مستقبل کی تشکیل میں انسانی ذہانت اور تخیل کی طاقت کو تسلیم کرنے کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔ ابراہیم حسن مراد نے بتایا کہ یو ایم ٹی کے طلباء، اساتذہ اور دیگر عملہ تخلیقی صلاحیتوں اور اختراع کے کلچر کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا یو ایم ٹی ہر فرد کی تخلیقی سوچ، نئے آئیڈیاز تلاش کرنے، اور کارآمد اختراعی حل تیار کرنے کی صلاحیت کو بروئے کار لانے پر یقین ر کھتی ہے جو معاشرے میں مثبت تبدیلی پیدا کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یو ایم ٹی کا مقصد طلباء کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو پہچاننے اور ان کے اختراعی جذبے کو پروان چڑھانے کے لیے بااختیار بنا کرانہیں ایسی مہارتوں اور ذہنیت سے آراستہ کرنا ہے جو ایک ابھرتی ہوئی دنیا میں ترقی کے لیے درکار ہیں۔ ہمیں اپنے تعلیمی اد اروں میں ایسے منفرد ماحول کو فروغ دینا چاہیے جو، تحقیق، تجربات، تعاو ن اور منفرد سوچ کو پروان چڑھائے۔
، یہی وجہ ہے کہ یو ایم ٹی سیکھنے کے تمام شعبوں میں تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعات کو فروغ دینے میں سب سے آگے ہے۔ صدریو ایم ٹی نے نوجوانوں کے لیے مزید جامع، پائیدار اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے تخلیقی صلاحیتوں اور اختراع کے لامحدود امکانات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پرزور دیا۔ یو ایم ٹی معیاری تعلیم اور تربیت کے ذریعے بہترین انوویٹرز، محقق، جدت پسند اور منفرد سوچ رکھنے والے مستقبل کے بہترین لیڈرزپیدا کر رہی ہے۔