داعی تحریک نظام مصطفےٰ رفیق احمد باجوہ ایڈووکیٹ کا 130واں یوم پیدائش منایا گیا
لاہور(پ ر)داعی تحریک نظام مصطفےٰ رفیق احمد باجوہ ایڈووکیٹ کا 130واں یوم پیدائش نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر روشن سائے ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں رفیق احمد باجواہ کی دینی،سیاسی و سماجی خدمات کو سراہا گیا، فاروق عظیم، میاں لبیب احمد، ملک فیاض حسین، ذوالفقار چوہدری، علی ریاض، عاصم باجواہ،شاہین اصغر، لبنی بابر،کرن راجپوت،سعدیہ لیاقت فضیلت خالداور دیگر نے خیالات کا اظہار کیا۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ رفیق احمد باجوہ کی پاکستان کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ بعد میں علامہ مفتی غلام یاسین قادری نقشبندی نے خصوصی دعا کی۔