چیف جسٹس پاکستان نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور سیکرٹری لوکل گونمنٹ کو طلب کرلیا

چیف جسٹس پاکستان نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور سیکرٹری لوکل گونمنٹ کو طلب ...
چیف جسٹس پاکستان نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور سیکرٹری لوکل گونمنٹ کو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے میئر کراچی مرتضیٰ ٰوہاب اور سیکرٹری لوکل گونمنٹ کو طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سٹی گورنمنٹ کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، بیرسٹر فروغ نسیم نے سٹی گورنمنٹ کیخلاف کیس دائر کیاتھا،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ 2010کا کیس ہے، آپ یہ تو بتائیں آپ کا کیس ہےکیا؟وکیل کے جواب نہ دینے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ برہم ہو گئے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ چاہتے کیا ہیں؟ آپ لوگوں نے قانون کو مذاق بنایا ہوا ہے،کیا ہم آپ کو یہاں بیٹھ کر قانون سکھائیں گے؟آپ یہاں ہمارا مذاق نہ اڑائیں،پیلے پٹیشنر بیرسٹر عابد زبیری تھے وہ کہاں ہیں؟چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کون ہے لوکل گورنمنٹ کا سربراہ؟ میئر کراچی کون ہے؟چیف جسٹس پاکستان نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور سیکرٹری لوکل گونمنٹ کو طلب کرلیا۔