منی لانڈرنگ اور غیرقانونی ٹرانزیکشن کیس ؛فریال تالپور کی استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت 29مئی تک ملتوی 

منی لانڈرنگ اور غیرقانونی ٹرانزیکشن کیس ؛فریال تالپور کی استثنیٰ کی درخواست ...
منی لانڈرنگ اور غیرقانونی ٹرانزیکشن کیس ؛فریال تالپور کی استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت 29مئی تک ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)منی لانڈرنگ اور غیرقانونی ٹرانزیکشن کیس میں فریال تالپور کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 29مئی تک ملتوی ہو گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر آصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ اور غیرقانونی ٹرانزیکشن کیس کی سماعت ہوئی،عبدالغنی مجید ودیگر ملزم سپیشل جج بینکنگ کورٹ کے رو برو پیش ہوئے،رکن قومی اسمبلی فریال تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوئیں،وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ آصف زرداری صدر پاکستان بن چکے ہیں،آصف زرداری کو بطور صدر آئینی استثنیٰ حاصل ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ فریال تالپور کو پارلیمنٹ اجلاس کے باعث استثنیٰ دیا جائے،عدالت نے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 29مئی تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ آصف زرداری ودیگر پر کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن اور منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔