افغانستان سے پاکستان اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

افغانستان سے پاکستان اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام
افغانستان سے پاکستان اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) طور خم بارڈر پر فرنٹیئر کور نارتھ اور کسٹمز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

آج نیوز کے مطابق  طور خم بارڈر پر تلاشی کے دوران دو مال بردار گاڑیوں سے غیر قانونی اسلحہ پکڑا گیا۔پکڑے گئے اسلحہ میں تین ایم 16 رائفلز، دو بریٹا پسٹل، اے کے 47 کے 4000 راؤنڈز، اے کے 47 کے 8 بولٹس برآمد ہوئے۔

اس کے علاوہ 5 پسٹل میگزین، 9 ایم ایم پسٹل کے 8000 راؤنڈز، 40 سپرنگ اور ایک پسٹل برآمد ہوئی۔ ڈرائیورز اور پکڑا گیا، اسلحہ قانونی کارروائی کے لئے کسٹمز کے حوالے کردیا گیا۔