غزہ میں مسلمانوں پر ظلم کیخلاف ایران نے مضبوط موقف اپنایا ، وزیراعظم  شہبازشریف

غزہ میں مسلمانوں پر ظلم کیخلاف ایران نے مضبوط موقف اپنایا ، وزیراعظم ...
غزہ میں مسلمانوں پر ظلم کیخلاف ایران نے مضبوط موقف اپنایا ، وزیراعظم  شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ غزہ میں مسلمانوں پر ظلم کیخلاف ایران نے مضبوط موقف اپنایا  ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ایران کیساتھ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں غزہ کے مسلمانوں کیساتھ ہے،فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادکی آج بھی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،ان کا کہناتھا کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی تک تمام مسلمان ملکوں کو متحد ہو کر آواز اٹھانی چاہئے،ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کیلئے آواز اٹھائی۔