سی پیک منصوبے سے منسلک  کتنے سابق فوجی افسران اور اہلکاروں کو ملازمتوں سے فارغ کیا گیا ؟  اہم انکشاف

سی پیک منصوبے سے منسلک  کتنے سابق فوجی افسران اور اہلکاروں کو ملازمتوں سے ...
سی پیک منصوبے سے منسلک  کتنے سابق فوجی افسران اور اہلکاروں کو ملازمتوں سے فارغ کیا گیا ؟  اہم انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سی پیک منصوبے سے منسلک  کتنے سابق فوجی افسران اور اہلکاروں کو ملازمتوں سے فارغ کیا گیا ؟ ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ملک نے  اہم انکشاف  کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سابق افسران پر مشتمل تنظیم ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ملک نے تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان واحد ادارہ ہے جس نے ملک کو جوڑ کر رکھا ہوا ہے، ہم نے کسی سیاسی جماعت کو اٹھانے یا گرانے کا کام نہیں کرنا،حکومت کو ہٹانے کیلئے قا نونی طریقہ کار موجود ہے، ماضی میں ایک سیاسی جماعت کو ہٹایا گیا جس کے بعد انتشار کی ہوا زیادہ تیز چلی، اداروں کے خلاف انتشار کی فضاء بنا کر اپنی سیاست کو چمکانے سے گریز کرنا ہوگا۔

 جنرل (ر) عبدالقیوم نے شکوہ کیا کہ حالیہ برسوں میں سی پیک منصوبے سے منسلک 1500 سابق فوجی افسران اور اہلکاروں کو ملازمتوں سے فارغ کیا گیا، ہماری تنظیم کے پاس تینوں فورسز کی نمائندگی موجود ہے ہم سب رضا کار کے طور پر کام کررہے ہیں ہم فوج کے کسی ادارے پر کسی صورت حرف نہیں آنے دیں گے۔

 ان کا مزید کہنا تھا  کہ اداروں کے خلاف بیان بازی بڑا ظلم ہے کسی حکومت کو ہٹانے کیلئے اس کا طریقہ قانون میں موجود ہے، ہمارا آئین کہتا ہے کہ ہم غیر سیاسی ہیں تاہم ریٹائرڈ فوجیوں کو صوبائی، ضمنی اور مرکزی انتخابات میں ٹکٹ لے کر آگے آنا ہوگا۔