سلمان کی بہن سے شادی ،آیوش شرمانے کھل کر تنقید کا جواب دیدیا 

سلمان کی بہن سے شادی ،آیوش شرمانے کھل کر تنقید کا جواب دیدیا 
سلمان کی بہن سے شادی ،آیوش شرمانے کھل کر تنقید کا جواب دیدیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ اداکار آیوش شرما سلمان خان کی بہن ارپیتا سے شادی کے بعد سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں لیکن اب حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں آیوش نے خود پر کی جانے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
آیوش پر تنقید کرنے والوں کا ماننا ہے کہ انہوں نے سلمان خان کی بہن ارپیتا سے شادی مالی فائدے اور بالی وڈ میں قدم جمانے کیلئے کی۔اب بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں آیوش شرما نے اپنی شادی پر ملنے والے تحائف سے متعلق افواہوں اور ارپیتا خان سے شادی کے بعد خود پر ہونے والی تنقید سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔آیوش شرما کا کہنا تھا کہ جب میری شادی ہو ئی تو کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ مجھے تحفے میں ہیرے جڑی شیروانی ملی ہے جو کہ درحقیقت مجھے ابھی تک نہیں ملی، کچھ نے کہا کہ مجھے جہیز میں لگژری گاڑی بینٹلے ملی وہ بینٹلے کہاں ہے؟ مجھے ابھی تک نہیں معلوم۔انہوں نے کہا کہ میڈیا پر مجھے دہلی سے منسلک بزنس مین بنایا گیا جس پر میں سوچ رہا تھا میں تو کسی بھی طرح بزنس مین نہیں ہوں میرا تعلق سیاسی گھرانے سے ہے، میرے والد ایک سیاست دان ہیں اور میں ایک محنتی اداکار ہوں تو مجھے بزنس مین کیوں بنادیا گیا؟ میری شادی پر لوگوں نے کہا کہ میں نے پیسے، کیریئر اور بالی وڈ میں انٹری کے لئے ارپیتا سے شادی کی لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں ایک سیاسی پس منظر رکھنے والی فیملی سے ہوں میرے پاس سب کچھ ہے اور مجھے کبھی بھی پیسے کی خواہش نہیں رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب میری ارپیتا کے ساتھ شادی طے ہوئی تب میں نے سلمان خان سے کہا تھا کہ میں اداکاری نہیں کرنا چاہتا کیونکہ میں نے 300 آڈیشن دیے لیکن کچھ بھی نہیں ہوا، میں نے انہیں بتادیا تھا کہ میں اداکاری نہیں کر سکتا جس پر انہوں نے کہا تھا کہ میری ٹریننگ اچھی نہیں ہوئی جس کے بعد انہوں نے مجھے ٹریننگ دینے کی پیشکش کی تھی۔ یاد رہے کہ2018 میں آیوش کی پہلی فلم لو یاتری کو سلمان خان کی سپورٹ حاصل تھی۔

مزید :

تفریح -