پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر 

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر 
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

آج مارکیٹ میں کاروبارکااختتام نئی بلند ترین سطح پر ہوا،مارکیٹ نے 71 ہزار 861 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح قائم کی ،ہنڈرڈانڈیکس 523 پوائنٹس کے اضافے سے 71 ہزار 433 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

دن بھر مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،216 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 138 کے شیئرز میں کمی ہوئی،مارکیٹ میں 63 کروڑ 94 لاکھ سے زائد شیئرز کالین دین ہوا،سٹاک مارکیٹ میں 30 ارب 87 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔

دن بھرمارکیٹ کی بلند ترین سطح 71ہزار861 جبکہ کم ترین سطح 70ہزار882 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔