ایرانی صدر  ابراہیم رئیسی کی ایوان صدر آمد ،آصف علی زرداری سے ملاقات

ایرانی صدر  ابراہیم رئیسی کی ایوان صدر آمد ،آصف علی زرداری سے ملاقات
ایرانی صدر  ابراہیم رئیسی کی ایوان صدر آمد ،آصف علی زرداری سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی صدر  ابراہیم رئیسی  ایوان صدر پہنچے جہاں انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال  کیا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات  میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا ، آصف علی زرداری نے ہم منصب کے اعزاز میں عشائیہ بھی  دیا۔

ملاقات کے بعد  آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے دوطرفہ تعلقات  پر اطمینان کا اظہار کیا اور موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی بات چیت اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔

خیال رہے کہ ایرانی صدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں ، ایرانی صدر اس سے قبل وزیر اعظم ہاؤس  اور وزارت خارجہ بھی پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ، ایرانی صدر کل کراچی اور لاہور کا دورہ کریں گے ، اسی مناسبت سے کراچی میں عام تعطیل جبکہ لاہور میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -