حکومت نے پی ٹی آئی دور کی کابینہ میں شامل متعدد وزراء کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے

حکومت نے پی ٹی آئی دور کی کابینہ میں شامل متعدد وزراء کے نام ای سی ایل سے ...
حکومت نے پی ٹی آئی دور کی کابینہ میں شامل متعدد وزراء کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور حکومت کی وفاقی کابینہ کے ارکان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیے گئے۔

وفاقی حکومت نے نیب کی سفارش پر پی ٹی آئی دور حکومت کی کابینہ کے ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی ہے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا، شفقت محمود، پرویز خٹک، علی زیدی اور اعظم سواتی کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔اس کے علاوہ اسد عمر، فروغ نسیم، شیری مزاری اعجاز شاہ اور خسرو بختیار کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیےگئے تاہم سابق وزیر اعظم عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور زلفی بخاری کے نام تاحال ای سی ایل میں برقرار رہیں گے۔ 

مزید :

سیاست -قومی -