سندھ بھر میں سڑکیں اور شاہراہیں بند کرنے پر پابندی ، مقدمہ درج ہوگا

سندھ بھر میں سڑکیں اور شاہراہیں بند کرنے پر پابندی ، مقدمہ درج ہوگا
سندھ بھر میں سڑکیں اور شاہراہیں بند کرنے پر پابندی ، مقدمہ درج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے شاہراہیں اور سڑکیں بلاک کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق غلام نبی میمن نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ سندھ میں شاہراہیں اور سڑکیں بلاک کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔کسی بھی شخص یا جماعت کو احتجاج کے لئے شاہراہیں اور سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ شاہراہیں اور سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوتا ہے۔ہدایت کی کہ سندھ بھر میں کسی بھی سڑک کو احتجاج کے نام پر بند کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔