محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 26 سے 28 اپریل تک بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ 

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونیوالی ایڈوائزری کے مطابق 26 اور27 اپریل کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں،اس  دوران نوشکی،پشین،ہرنائی،ژوب و دیگر علاقوں میں بارشیں برسیں گی،جس کے باعث  مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔ ستائیس اور اٹھائیس اپریل کے دوران دیر،سوات،چترال،مانسہرہ اور کوہستان میں بارشوں اور ان کی وجہ سے  طغیانی آسکتی ہے ۔ ستائیس سے انتیس اپریل تک بالائی کے پی  ، مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔  بلوچستان، خیر پختونخوا سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارشوں،طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ہوگا ۔ تمام تر موسمیاتی صورتحال سے فصلوں سمیت انسانی جانوں، بجلی کے کھمبوں اور کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے. بارشوں کی بنا پر ملک کے مختلف مقامات پر درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی جا سکتی ہے ۔

مزید :

ماحولیات -